پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی اپنی نئی فلم “خان تمھارا” میں ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔ ہم فلمز کے بینر تلے بننے والی اس فلم میں مایا علی مرکزی کردار نرگس کے طور پر نظر آئیں گی۔
وزیراعظم آزادکشمیرکیخلاف تحریک عدم اعتماد پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں ڈیڈ لاک ختم
فلم “خان تمھارا” عیدالاضحیٰ 2026 پر ریلیز کی جائے گی، جس میں نرگس کا کردار طاقت، ہمت اور عزم کی نئی علامت کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ فلم کا مرکزی پیغام ہے: “وہ بچائے جانے کا انتظار نہیں کر رہی، بلکہ خود میدان میں اتر چکی ہے۔”
مایا علی پاکستان کی مقبول ترین اداکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں اور وہ کئی ڈراموں اور فلموں میں اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ انہیں بہترین کارکردگی پر لکس اسٹائل ایوارڈ سمیت متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے۔
فلمی ناقدین کے مطابق “خان تمھارا” مایا علی کے کیریئر کا ایک نیا رخ ثابت ہو سکتی ہے، کیونکہ اس میں وہ ایک مضبوط، باہمت اور خودمختار خاتون کے کردار میں دکھائی دیں گی۔