بھارت میں ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار سچن چاندواڑے نے مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق اداکار کی لاش ان کے گھر میں چھت کے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی۔
رپورٹ کے مطابق سچن چاندواڑے 25 سال کے تھے اور نیٹ فلکس کی سیریز کے ساتھ ساتھ مراٹھی فلموں میں بھی اداکاری کر چکے تھے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی نئی فلم ’’اسوراون‘‘ کا اعلان کیا تھا۔
مریم نواز کا پنجاب کے 65 ہزار مساجد کے آئمہ کرام کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جب وہ کافی دیر تک اپنے کمرے سے باہر نہ آئے اور بار بار دستک دینے کے باوجود دروازہ نہ کھولا، تو گھر والوں نے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے پر انہیں پنکھے سے جھولتا پایا۔ فوری طور پر انہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کی تمام تر کوششوں کے باوجود وہ جانبر نہ ہو سکے۔
پولیس نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے کوئی خودکشی نوٹ نہیں ملا، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات ہر پہلو سے کی جا رہی ہیں۔