پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر صوبے کے لیے گندم کی بین الصوبائی ترسیل پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایشین یوتھ گیمز: والی بال میں پاکستان نے چین کو شکست دیکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
گورنر نے اپنے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ بین الصوبائی پابندیاں نہ صرف خیبرپختونخوا کی غذائی سلامتی کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ یہ وفاقی تعاون کے آئینی اصولوں کے بھی منافی ہیں۔
انہوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ صوبے میں آٹے کی فراہمی کے بحران سے بچنے اور عوامی مفاد میں ان پابندیوں کو فوری طور پر ختم کیا جائے تاکہ گندم کی آزادانہ نقل و حرکت ممکن ہو سکے۔