پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور استنبول میں شروع

0

پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور ترکی کے شہر استنبول میں شروع ہوگیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے وفود کے درمیان بات چیت ایک مقامی ہوٹل میں جاری ہے، جس کی میزبانی ترکی کے اعلیٰ حکام کر رہے ہیں۔

پاکستانی وفد میں دو سیکیورٹی حکام شامل ہیں جبکہ افغان وفد کی قیادت نائب وزیر داخلہ رحمت اللہ مجیب کر رہے ہیں۔ مذاکرات میں افغان وزیر داخلہ کے بھائی انس حقانی، قطر میں افغان سفارت خانے کے قائم مقام سربراہ، وزارت دفاع کے عہدیدار نورالرحمان نصرت، نور احمد نور اور افغان وزارت خارجہ کے ترجمان بھی شریک ہیں۔

کبھی بھی امریکا کے سامنے نہیں جھکیں گے، پیوٹن کا ٹرمپ کو واضح پیغام

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں دہشت گردی سے متعلق مانیٹرنگ کے لیے ایک نیا میکنزم تیار کیا جا رہا ہے۔ پاکستانی حکام اپنے تجاویز کے ساتھ مذاکرات میں شریک ہیں جن کا مقصد سرحد پار دہشت گرد حملوں کی روک تھام اور ان کی نگرانی کے مؤثر طریقہ کار کو حتمی شکل دینا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوا تھا، جس میں دونوں ممالک جنگ بندی پر متفق ہوئے تھے۔

دریں اثنا، پاک افغان کشیدگی کے باعث چمن، خیبر، شمالی و جنوبی وزیرستان اور ضلع کرم کے سرحدی راستے مسلسل 14ویں روز بھی بند ہیں، جبکہ بابِ دوستی، طورخم، خرلاچی، انگور اڈہ اور غلام خان کے مقامات پر سیکڑوں مال بردار گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.