وائی فائی کے کمزور سگنلز یا ڈیڈ اسپاٹس کے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار طریقے
وائی فائی کے کمزور سگنلز یا ڈیڈ اسپاٹس کے مسئلے سے نجات دلانے میں مددگار طریقے
اگر آپ کے گھر میں کسی کمرے سے دوسرے کمرے میں جاتے ہوئے وائی فائی کے سگنل اچانک کمزور یا غائب ہو جاتے ہیں تو یہ مسئلہ دراصل وائی فائی ڈیڈ اسپاٹس کی وجہ سے ہوتا ہے۔ یہ وہ جگہیں ہیں جہاں سگنل پہنچنے میں رکاوٹ پیدا ہوتی ہے جس سے انٹرنیٹ کی رفتار متاثر ہو جاتی ہے۔
یہ صورتحال عام طور پر راؤٹر سے زیادہ فاصلے، موٹی دیواروں، فرنیچر، دھاتی اشیا یا برقی آلات کی مداخلت کے باعث پیدا ہوتی ہے۔ تاہم خوش آئند بات یہ ہے کہ اس مسئلے کا حل نسبتاً آسان ہے۔
پی سی بی نے ملتان سلطانز کو معطلی کا نوٹس جاری کر دیا
سب سے پہلے گھر میں ان مقامات کی نشاندہی کریں جہاں سگنل کمزور ہیں۔ اس کے لیے آپ موبائل یا لیپ ٹاپ پر رفتار کے ٹیسٹ کے ذریعے مختلف جگہوں پر سگنلز کی جانچ کر سکتے ہیں۔
راؤٹر کی پوزیشن تبدیل کرنا سب سے مؤثر حل ثابت ہو سکتا ہے۔ کوشش کریں کہ راؤٹر کو گھر کے درمیان، دیواروں سے دور اور زمین سے کچھ اونچائی پر رکھیں۔ اگر راؤٹر میں دو انٹینا ہیں تو ایک کو سیدھا اوپر اور دوسرے کو ترچھا رکھیں تاکہ سگنلز بہتر پھیل سکیں۔
راؤٹر کو دوبارہ شروع کرنا بھی اکثر فائدہ مند ہوتا ہے۔ اسے بند کرکے تقریباً 30 سیکنڈ بعد دوبارہ آن کریں تاکہ اندرونی خرابیوں اور کیش کو صاف کیا جا سکے۔
اگر مسئلہ برقرار رہے تو راؤٹر کو فیکٹری سیٹنگز پر ری سیٹ کر دیں۔ یہ کام راؤٹر کی ایپ، ویب انٹرفیس یا پیچھے موجود ری سیٹ بٹن کے ذریعے کیا جا سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ان چند سادہ اقدامات سے وائی فائی سگنلز کی کارکردگی میں بہتری آتی ہے اور ڈیڈ اسپاٹس کا خاتمہ ممکن ہو جاتا ہے۔