وزیر داخلہ نے مدارس یا مساجد کی بندش کو پروپیگنڈہ قرار دیدیا
وزیر داخلہ نے مدارس یا مساجد کی بندش کو پروپیگنڈہ قرار دیدیا
کراچی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پھیلایا جانے والا پراپیگنڈہ بے بنیاد ہے، حکومت کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کرے گی۔

محسن نقوی نے کراچی میں چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن اور سید ناصر حسین شاہ بھی شریک تھے۔ ملاقات کے دوران علمائے کرام کی خدمات کو سراہا گیا اور مذہبی ہم آہنگی و اتحاد کے فروغ پر زور دیا گیا۔
خیبرپختونخوا کابینہ میں غیرمنتخب افراد کی شمولیت پر ارکان اسمبلی نے احتجاج کی دھمکی
اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ دین اسلام امن اور محبت کا پیغام دیتا ہے، ہر شہری کو قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے احتجاج کا حق حاصل ہے، تاہم ملک میں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں حق کی جدوجہد میں علمائے کرام کا کردار انتہائی اہم رہا ہے، آج جب پاکستان ترقی کے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے تو سب کو مثبت کردار ادا کرنا چاہیے۔ یہ وقت ہے کہ ہم سب مل کر ملک کے لیے یکجان ہو جائیں۔
چیئرمین پاکستان سنی تحریک ثروت اعجاز قادری نے ملاقات میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔



