Gas Leakage Web ad 1

عوام کو ریلیف دینے کے لیے اہم اقدام ، آٹے کی قیمتوں میں کمی

0

پنجاب حکومت کی جانب سے مہنگائی پر قابو پانے کے لیے عملی اقدامات کے بعد آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے۔ نجی کمپنیوں کے پیک شدہ آٹے کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے تحت 5 کلوگرام کے تھیلے کی قیمت میں 80 روپے کی کمی کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اب 5 کلوگرام کا پیک شدہ آٹا صارفین کو 720 روپے میں دستیاب ہوگا۔ پنجاب حکومت کی جاری کردہ نرخ نامے کے مطابق سرکاری نرخ پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 905 روپے اور 20 کلو آٹے کا تھیلا 1,808 روپے میں فراہم کیا جا رہا ہے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق، قیمتوں میں یہ کمی عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے اور مارکیٹ میں استحکام لانے کے لیے کی گئی ہے۔ انتظامیہ نے تمام ڈیلرز اور ریٹیلرز کو سرکاری نرخوں کی سختی سے پابندی کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔

مزید بتایا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.