Gas Leakage Web ad 1

مداحوں کو بڑا جھٹکا ،معروف گلوکار حادثے میں چل بسے

0

بھارت کے مشہور گلوکار زوبین گارگ 52 برس کی عمر میں سنگاپور میں ایک المناک سکوبا ڈائیونگ حادثے کے بعد انتقال کر گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زوبین گارگ کو تیراکی کے دوران اچانک حادثہ پیش آیا، جس کے بعد سنگاپور پولیس نے انہیں پانی سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

اطلاعات کے مطابق گلوکار کو فوری طور پر اسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ (آئی سی یو) میں رکھا گیا، تاہم ڈاکٹرز کی تمام تر کوششوں کے باوجود ان کی جان نہ بچائی جا سکی۔

زوبین گارگ کی اچانک موت کی خبر نے بھارت بھر میں شوبز اور مداحوں کو شدید صدمے سے دوچار کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

بھارتی ریاست آسام سمیت پورے شمال مشرقی بھارت اور ملک کے دیگر حصوں سے مداحوں نے اس عظیم فنکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

گلوکار کے مداح، ساتھی فنکار اور شوبز شخصیات دل گرفتہ پیغامات کے ذریعے ان کی فنی خدمات کو یاد کر رہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.