Gas Leakage Web ad 1

مالاکنڈ: فائرنگ سے جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ اور انکی اہلیہ زخمی، بیٹا بیٹی جاں بحق

0

سمن آباد کے علاقے میں ایک افسوسناک اور حیران کن واقعے میں محتصم باللہ ولد مفتی کفایت اللہ نے مبینہ طور پر اپنے ہی گھر میں فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی اور دو جانبحق ہو گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس اور مقامی ذرائع کے مطابق واقعہ کے دوران درج ذیل جانی و مالی نقصان ہوا:

  1. مفتی کفایت اللہ (ضلع صدر، جمعیت علمائے اسلام – ملاکنڈ) زخمی

  2. ح بی بی دختر مفتی کفایت اللہ (غیر شادی شدہ) زخمی

  3. سپاہی عظمت اللہ (اہلکار، لویز فورس – بیٹا) شہید

  4. س بی بی دختر مفتی کفایت اللہ جانبحق

ذرائع کے مطابق ملزم محتصم باللہ، جو مفتی کفایت اللہ کا بیٹا ہے، نے گھریلو تنازع کے دوران اچانک فائرنگ کر دی، جس سے صورتحال نہایت افسوسناک رخ اختیار کر گئی۔

مفتی کفایت اللہ کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہے اور وہ جے یو آئی کے مقامی رہنما کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ واقعہ کے وقت وہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سمن آباد میں موجود تھے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.