وقت آگیا ہے کہ اپنی فوج کی طرح معیشت کو بھی مضبوط بنائیں،خواجہ آصف
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایران پر حملے میں اسرائیل اکیلا نہیں ہے، وزیر دفاع
ہمارے محافظ دلیر ہیں، پاکستان ایئرفورس نے کمال کردکھایا کہ سب اش اش کر اٹھے۔ ہمیں بھارت کے خلاف جنگ میں فتح پر تاقیامت فخر رہے گا۔
یہودی ازم تمام اسلامی دنیا کا دشمن ہے،خواجہ آصف
خواجہ آصف نے کہا کہ کل ایران پر جو حملہ کیا گیا اس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، ایران کی ایٹمی تنصیبات اور شخصیات کو چن چن کے نشانہ بنایا گیا، ایران پر حملے میں اسرائیل اکیلا نہیں ہے، اسرائیل کو انٹیلی جنس اور کوور ہر چیز فراہم کی گئی، آج ایسے اقدامات کی ضرورت ہے جس سے عالم اسلام کا اتحاد نظر آئے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل بچوں اور خواتین کا قاتل اور فلسطین کی تباہی کا ذمہ دار ہے، اسرائیل کے ہاتھ فلسطینیوں سمیت مسلمانوں کے خون سے رنگے ہیں، مسلمانوں کو اسرائیل سے ہاتھ نہیں ملانا چاہیے، یہودی ازم تمام اسلامی دنیا کا دشمن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی بھائیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، اپنے ایرانی بھائیوں کے ساتھ ہر طریقے سے کھڑے ہیں، اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا،جنگ ابھی جاری ہے، ایران کے ساتھ پاکستان کے دیرینہ تعلقات ہیں،جن اسلامی ممالک کے اسرائیل سےروابط ہیں وہ فوری منقطع کریں. اسرائیل نے یمن، ایران اور فلسطین کو نشانہ بنارکھا ہے، او آئی سی اجلاس بلاکر تمام مسلم ممالک مل کرحکمت عملی بنائیں۔