شیخ رشید کی رانا ثناءاللہ کو طنزیہ انداز میں تنبیہ کی،،اپنے ہوش اور سائز میں رہیں

0

راولپنڈی :سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے رانا ثناءاللہ کو تنبیہ کر دی۔

ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ وزیرداخلہ اپنے سائز اور ہوش میں رہیں، 15 نومبر تک سیاست آر پار ہوجائے گی اور عنقریب انصاف وقت سے پہلے ہوتا نظر آئےگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھاکہ مریم کہتی ہیں شہبازشریف کی حکومت سےخوش نہیں، ڈار کی ذمہ دار ہوں شہبازشریف کی نہیں۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ اسحاق ڈار اعداد و شمار میں ٹیمپرنگ کے ماہر ہیں اور مفتاح مفت میں مارا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.