Gas Leakage Web ad 1

ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا دورہ نیو یارک: OPRM کا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش

0

 

Gas Leakage Web ad 2

19 فروری، 2025: اوورسیز پاکستانی رائٹس موومنٹ (OPRM) کے صدر نسیم خان علی زئی نے اپنے خطاب میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کی مؤثر نمائندگی کرتے ہوئے، ڈپٹی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے سامنے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے متفقہ طور پر منظور کردہ چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔

یہ مطالبہ کیا گیا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے تمام مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں۔ چارٹر آف ڈیمانڈ میں چند اہم مطالبات شامل ہیں:

  • بیرون ملک پاکستانیوں کو ووٹ دینے کا حق دیا جائے۔
  • پاکستانیوں کو اپنے نمائندے منتخب کرنے اور پاکستان میں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔
  • اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں پر قبضہ ختم کیا جائے اور ان کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔
  • اوورسیز پاکستانیوں کو ایک مرتبہ اپنی پسند کی گاڑی بغیر کسٹم ڈیوٹی کے درآمد کرنے کی اجازت دی جائے۔
  • وزیر اعظم پاکستان سے درخواست کی گئی کہ IMF کی قرضہ پالیسیوں سے نجات حاصل کر کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل حل کیے جائیں اور ان کی سرمایہ کاری کو تحفظ دیا جائے، کیونکہ یہ سرمایہ کاری 35 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 50 ارب ڈالرز تک پہنچ سکتی ہے۔

OPRM نے اس موقع پر یہ بھی کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری اور ان کے حقوق کا تحفظ نہ صرف پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کے وقار میں بھی اضافہ کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.