پاکستانتازہ ترین

8 فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کرسامنےآئیگی:آصف زرداری

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی، الیکشن کمیشن پر اعتماد ہے انتخابات شفاف ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ملک شفاف انتخابات کی طرف جا رہا ہے، اور پیپلز پارٹی اس کیلئے پوری طرح تیار ہے۔

آصف زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہیے، ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے، مجھے الیکشن کمیشن پراعتماد ہے وہ شفاف الیکشن کرائے گا۔

مزید پڑھیں: سویلینز کا ملٹری کورٹ میں ٹرائل، سندھ حکومت کی سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنیکی تردید

سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہر ماحول میں الیکشن لڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے، 8 فروری کو پیپلزپارٹی ملک کی اکثریتی پارٹی بن کر سامنے آئے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button