اسلام آباد: (اسٹاف رپورٹر), پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ وہ سائیفر موجود ہے جس میں سب کچھ لکھا ہوا ہے اور یہ چیف جسٹس کے ساتھ بھی ہے اور اگر یہ کہتے ہیں کے یہ غلط ہے تو ہم اگلے دن اسمبلی جائیں گے ۔عمران خان نے کہا کہ اگر وزیرِ اعظم کی کال ریکارڈ کر کے عوامی بنائی جا رہی ہے تو یہ ملک کی سلامتی کے لیے بہت خطرہ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم کی ریکارڈنگ ہماری دشمن تک پہنچ چکی ہے،سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ ہم نے قومی سلامتی کمیٹی پیش کرنے کے بعد سائیفر معاملے کو عوامی بنایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نا اہل کرنے کے بعد عام انتخابات کریں گے،عمران خان نے کہا کہ پچھلے ساڑھے تین سال این آر او مجھ سے لینے کی کوشش کی۔عمران خان نے کہا کہ آڈیو لیکس بہت بڑی سکیورٹی خلاف ورزی ہے ،اس کے پیچھے کون ہے؟
اسد مجید کے اختتام پر یہ لکھا گیا تھا کے ہمیں اسکی بدنامی کرنی چاہیے عام لوگ سائیفر کو نہیں سمجھتے اور میں نے لفظ لیٹر ان کی وضاحت کے لیے استعمال کیا تھا۔