بریکنگ نیوزپاکستانتازہ ترین

پی آئی اےکے یورپ کیلئے فلائٹ آپریشن پر عائد پابندی اٹھا لی گئی

یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) فلائٹ آپریشن پر عائد پابندی اٹھا لی جس کی تصدیق ڈی جی پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نادر ڈار نے بھی کر دی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم، وزیر ہوا بازی اور سیکرٹری ایوی ایشن کے تعاون سے کامیابی حاصل کی۔

وزیر دفاع و ہوا بازی خواجہ آصف نے بتایا کہ پی آئی اے پر پابندی کے خاتمے میں سول ایوی ایشن نے بہت محنت کی، یہ کامیابی وزارت ہوا بازی کی انتھک محنت کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی آئی اے کی یورپ کیلیے پروازوں پر پابندی ختم کر دی گئی ہے، پابندی اٹھنے سے قومی ایئر لائن کے نجکاری کے عمل میں آسانی ہوگی، آج پاکستان کیلیے اہم دن ہے بڑی خوشخبری آئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی دیگر پروازوں سے ریٹنگ بہتر ہوئی ہے، امید ہے ایئر لائن سے برطانیہ اور دیگر ممالک کی جانب سے عائد پابندی ہٹ جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے اور ایوی انڈسٹری تباہی کے دہانے پر آگئی تھی، یورپی ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے سے ایئر لائن بہتر ہوگی، وزیر اعظم نے جو لیڈرشپ فراہم کی اس میں یہ ساری چیزیں ممکن ہو سکی ہیں۔

’4 سال پہلے ایئر لائن کی تباہی کر دی گئی تھی وزیر اعظم شہباز شریف نے محنت کی۔ انشااللہ پاکستان دوبارہ ایوی ایشن انڈسٹری میں مقام حاصل کرے گا۔ پی ٹی آئی دور حکومت میں ایک وزیر نے بیان دیا تھا جس کی وجہ سے ایئر لائن پر پابندی لگی تھی۔‘

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ایئر بلیو کو بھی یورپ کیلیے فلائٹ آپریشن کی اجازت مل گئی ہے، پی ٹی آئی دور حکومت میں پابندی لگی ہمیں محنت کرتے ہوئے 4 سال لگے اب کامیابی ملی، ایئر لائن کا یورپ کیلیے آپریشن جلد بحال ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button