Gas Leakage Web ad 1

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

0

سوات کےعلاقے مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی، شہری خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئےگھروں سے باہر نکل آئے، جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق مینگورہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکوں کی زیرزمین گہرائی 213 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلےکا مرکز افغانستان اور تاجکستان ریجن تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے پر شہری خوفزدہ ہوکرگھروں سے باہر نکل آئے ہیں، کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.