:اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات فروشوں کے خلاف 3 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 207کلوگرام سےمنشیات
گرفتار ملزمان کا تعلق ضلع خیبر سے ہے۔آر سی ڈی ہائی وے لسبیلہ پر واقع العزیز ہوٹل کے قریب کارگو بس سے 162 کلوگرام چرس برآمدکی گئی۔برآمدشدہ چرس بس کے فیول ٹینک میں چھپائی گئی تھی۔یونیورسٹی روڈ پشاور پر گاڑی سے 9 کلو 600 گرام چرس برآمدکی گئی۔ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
برآمدکرکے5 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔اے این ایف ترجمان کے مطابق موٹروے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب 2 کاروں میں سوار 5 منشیات فروش گرفتارکیے گئے۔تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 14 کلو 400 گرام افیون اور 21 کلو 600 گرام چرس برآمد ہوئی ۔