ملائیشیا نے پاکستان کو 1-3 سے ہرادیا:ایشین چیمپئنز ہاکی ٹرافی

0

اسلام آباد:ایشین چیمپئنز ہاکی ٹرافی میں ملائیشیا نے پاکستان کو 3-1 سے شکست دے دی۔

بھارت کے شہر چنائی میں جاری ایشین چیمپئنز ہاکی ٹرافی میں پاکستان اور ملائیشیا کے مابین میچ کھیلا گیا۔

ملائیشیا کی جانب سے 28 ویں اور 29 ویں منٹ میں فیرحان نے دو گول، 44 ویں منٹ میں شیلور سیلوریوس نے ایک گول سکور کیا جبکہ پاکستان کی جانب سے متعدد تابڑ توڑ حملوں کے باوجود کھیل کے اختتام تک 55 ویں منٹ میں عبد الرحمن نے واحد گول سکور کیا۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 4 اگست کو کوریا کے خلاف،تیسرا میچ جاپان کے خلاف،چوتھا میچ چائنہ کے خلاف جبکہ پانچواں میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.