Gas Leakage Web ad 1

آن لائن فراڈ کیس: ہیکرز بینکنگ سسٹم کے اندر ہی موجود ہوتے ہیں، جسٹس عامر فاروق

0

وفاقی آئینی عدالت نے لیہ کے رہائشی کے ساتھ ہونے والے آن لائن بینک فراڈ کیس میں نجی بینک کی اپیل مسترد کرتے ہوئے رقم واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ اکثر ہیکنگ کے معاملات میں کمزوری بینک کے نظام کے اندر ہی ہوتی ہے۔ ان کے مطابق اکاؤنٹ بعد میں کھلتا ہے لیکن بعض اوقات حساس ڈیٹا پہلے ہی غیر محفوظ ہو جاتا ہے، اس لیے بینکوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے نظام کو مزید مضبوط بنائیں۔

پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید طبیعت خراب ہونے پر جیل سے اسپتال منتقل

انہوں نے مزید کہا کہ بعض اوقات صارفین کو فراڈ کالز موصول ہوتی ہیں جن میں او ٹی پی شیئر کرنے کا کہا جاتا ہے اور خوف دلایا جاتا ہے کہ ورنہ اکاؤنٹ بلاک ہو جائے گا۔ عدالت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عام صارفین کے لیے آن لائن بینکنگ میں خطرات بڑھ رہے ہیں اور انہیں مناسب تحفظ ملنا ضروری ہے۔

دورانِ سماعت بینک کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ متاثرہ شہری نے خود اپنی ایپ کے ذریعے ٹرانزیکشن کی تھی، جبکہ شہری کا کہنا تھا کہ ان کا موبائل نمبر چوری کر لیا گیا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ اس کیس میں پہلے ہی بینکنگ محتسب، صدر مملکت اور ہائی کورٹ بینک کے خلاف فیصلہ دے چکے ہیں۔

واضح رہے کہ لیہ کے رہائشی کے اکاؤنٹ سے 2022 میں 15 لاکھ 34 ہزار روپے نکال لیے گئے تھے، جس کے بعد معاملہ مختلف فورمز سے ہوتا ہوا وفاقی آئینی عدالت تک پہنچا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.