Gas Leakage Web ad 1

سولر پینل کی تقسیم کیلئے صارفین کی اہلیت کا طریقہ کار طے

0

اسلام آباد(نیوزڈیسک)روشن گھرانہ اسکیم کے تحت سولر پینل کی تقسیم کیلئے صارفین کی اہلیت کا طریقہ کار طے کر لیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

محکمہ توانائی نے فائنل پلان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کو پیش کردیا۔ ذرائع محکمہ توانائی کے مطابق ایک ہی گھر پر دو میٹر والے صارفین کو سو لر پینل نہیں ملیں گے۔

بجلی چوری میں ملوث اور ڈیفالٹ صارفین بھی سولر اسکیم سے فائدہ نہیں اٹھاسکیں گے، ڈیفیکٹڈ میٹر والے صارفین بھی حکومت کی سو لر پینل اسکیم سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔

ذرائع محکمہ توانائی کے مطابق یہ شرائط تمام مفت اور قرض پر سولر پینل لینے والوں پر عائد ہوں گی،منصوبے کا ترمیمی پی سی ون پی اینڈ ڈی بورڈ کو منظوری کے لیے ارسال کردیا گیا۔

پی اینڈ ڈی بورڈ سے منظوری کے بعد منصوبے پر عمل کا آغاز کردیا جائے گا، جس کے بعد اہل افراد کو سو لر پینل دینے کا سلسلہ شروع ہو جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.