Gas Leakage Web ad 1

حکومت آئین کو مان رہی ہے نہ عدالتوں کو،علی امین گنڈاپور

0

راولپنڈی (نیوزڈیسک) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ حکومت بیساکھوں کے سہارے بیٹھی ہے، نہ ہی آئین کو مان رہی ہے نہ عدالتوں کو، ملک میں سزاوجزا نہیں ہے ۔

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کیخلاف کیسز میں کچھ نہیں نکلا، ہم ہمیشہ شخصیات کی بات نہیں اداروں کی بات کرتے ہیں ، نوازشریف اور آصف زرداری پر بھی پرچے ہیں ، تھانہ کینٹ میں لیگل طریقے سے نوازشریف کیخلاف پرچہ درج ہے۔

وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ کہ اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کا ہے، مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن پہلے مینڈیٹ واپس کریں۔

ان کامزید کہناتھا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کی بھوک ہڑتال ہوئی تو یہ پوری قوم کی طرف سے بھوک ہڑتال ہوگی۔

علی امین گنڈاپور نے سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹی گواہی نہ دیں ، جھوٹی گواہیاں دےکر پراٹھے کھاسکیں گے ، نہ سگریٹ پی سکیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.