پاکستان اور قزاخستان کے درمیان سیاسی مشاورت کا دوسرا دور 26 جون کو آستانہ میں ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ

0

اسلام آباد۔ :پاکستان اور قزاخستان کے درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور 26 جون 2023 کو آستانہ، قزاخستان میں ہوگا۔

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے جمعرات کو یہاں پریس بریفنگ میں کہا کہ درمیان دوطرفہ سیاسی مشاورت میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (افغانستان اور مغربی ایشیا) سید احسن رضا شاہ کریں گے جبکہ قزاخستان کی طرف سے نائب وزیر برائے خارجہ امور کنات تمیسٹ کی قیادت کریں گے۔

فریقین بات چیت میں سیاسی، تجارتی، اقتصادی، رابطے، سائنس و ٹیکنالوجی اور ثقافتی اور عوام سے عوام کے تعلقات میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا جائزہ لیں گے۔پاکستان اور قزاخستان کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا افتتاحی اجلاس 28 فروری 2020 کو اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.