Gas Leakage Web ad 1

بھارت کا سری نگر کی عید گاہ میں نمازِ عید کی اجازت دینے سے انکار

0

نئی دہلی (نیوزڈیسک)مودی حکومت نے کشمیریوں کو سری نگر کی عیدگاہ میں عیدالفطر کی نماز ادا کرنے کی اجازت دینے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

اس حوالے سے بی جے پی رہنما اور مقبوضہ علاقے کے وقف بورڈ کی چیئرپرسن درخشاں اندرابی نے کہا ہے کہ اس سال بھی عید گاہ سری نگر میں نمازِ عید ادا کرنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

بی جے پی رہنما نے اپنے اس فیصلے کا جواز فراہم کرنے کے لیے دعویٰ کیا ہے کہ عید گاہ کی حالت درست نہیں۔

بھارتی حکومت نے کشمیریوں کے دیگرحقوق کے ساتھ ساتھ مذہبی حقوق بھی سلب کر رکھے ہیں۔

کشمیری مسلمانوں کو جمعے اور عید کی نمازوں کی ادائیگی سے روکا جا رہا ہے، انہیں محرم الحرام کے جلوس نکالنے کی بھی اجازت نہیں ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.