پاکستانی پرچم کی توہین کا معاملہ ایوان میں اٹھایا گیا

0

نور عالم خان کا کہنا ہے کہ افغان شائقین جو پاکستانی پاسپورٹ پر عرب امارات گئے انہوں نے پاکستانی پرچم کی توہین کی، انہوں نے پاکستانیوں پر تشدد بھی کیا۔

نور عالم خان نے سوال کیا کہ وہ افغان ڈی پورٹ ہوکر واپس پاکستان پہنچے، ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ جس کے جواب میں وزیر مملکت داخلہ عبدالرحمان کانجو نے کہا کہ وہ ڈی پورٹ نہیں ہوئے۔

رکن قومی اسمبلی نے پھر استفسار کرتے ہوئے کہا کہ جی وہ ڈی پورٹ ہوئے تھے، ان کے خلاف کیا کارروائی ہوئی؟ وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ وہ ڈی پورٹ ہوئے ہیں تو ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

نور عالم خان نے کہا کہ میں نے چئیرمین نادرا کے سامنے بھی معاملہ اٹھایا تھا مگر ان کا ریکارڈ نہیں تھا۔

محمود بشیر ورک نے کہا کہ جنہوں نے پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کی، پاکستانیوں پر تشدد کیا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، ان کی کیسے جرات ہوئی وہ پاکستانی پرچم کی توہین کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.