sui northern 1

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ

روس کا یوکرین پر 430 ڈرونز اور 18 میزائلوں سے حملہ، 8 افراد ہلاک، عمارتیں تباہ

0
Social Wallet protection 2

روسی فوج نے یوکرین کے دارالحکومت کیف پر بڑے پیمانے پر ڈرونز اور میزائل حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کے مطابق روس نے چار سو تیس ڈرونز اور اٹھارہ میزائل سے دارالحکومت کو نشانہ بنایا، جس میں شہری آبادی، رہائشی عمارتوں اور توانائی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا۔

sui northern 2

سوزوکی نے اپنی نئی گاڑی میدان میں اتار دی

یوکرینی حکام کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے روس کے متعدد ڈرونز اور میزائل مار گرائے، تاہم حملوں میں کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔ حملوں میں آذربائیجان کے سفارتخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، جس کے بعد آذربائیجان نے روسی سفیر کو طلب کر کے احتجاج درج کرایا ہے۔

دوسری جانب روس نے نیٹو کو یوکرین جنگ میں مداخلت نہ کرنے کی بارہا تنبیہ کی ہے اور خبردار کیا ہے کہ براہ راست مداخلت روس اور نیٹو کے درمیان تصادم کا باعث بن سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.