معروف اداکارہ صبا قمر ایک بار پھر شادی کی خبروں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر زیر بحث ہیں، اور اس بار وجہ کچھ منفرد ہے۔
حال ہی میں صبا قمر اور عثمان مختار کے نئے ڈرامے کا ٹیزر ریلیز ہوا، جس کے بعد مداحوں نے مذاقاً پیشگوئی شروع کر دی کہ اب باری صبا قمر کی ہے۔
مداحوں کا ماننا ہے کہ عثمان مختار کے ساتھ کام کرنے والی ہر اداکارہ کچھ ہی عرصے میں شادی کے بندھن میں بندھ جاتی ہے — جیسے اشنا شاہ، کبریٰ خان، ماہرہ خان اور دیگر۔
اسی "ٹریڈیشن” کو مدنظر رکھتے ہوئے سوشل میڈیا صارفین نے صبا قمر کو "ایڈوانس شادی مبارک” کہنا شروع کر دیا ہے۔
ایک صارف نے لکھا: "عثمان مختار کے ساتھ کام کیا ہے، اب تو شادی پکی ہے!”
جبکہ دوسرے نے کہا: "لگتا ہے اب صبا کی شادی کا وقت آ گیا ہے۔”
یاد رہے کہ صبا قمر اپنی نجی زندگی کو ہمیشہ حد درجہ پرائیویٹ رکھتی ہیں، تاہم ان کے مداح اُن کی شادی کی خبروں میں خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔