Gas Leakage Web ad 1

مسٹر یونیورس مقابلوں میں پاکستان کا شاندار کارنامہ: مزید دو گولڈ میڈلز، تاریخی اعزازات اپنے نام

0

مسٹر یونیورس باڈی بلڈنگ مقابلوں میں پاکستان نے ایک اور شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے مزید دو گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے ہیں، جس کے بعد پاکستان کے تمغوں کی مجموعی تعداد چار ہو گئی ہے جن میں تین گولڈ اور ایک سلور میڈل شامل ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

75 کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں پاکستان کے شہروز خان نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسپین اور تھائی لینڈ کے تن سازوں کو شکست دی اور گولڈ میڈل جیتا۔ شہروز خان نے اپنی کامیابی کو پاکستانی سیلاب زدگان کے نام کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان لوگوں کے حوصلے کی جیت ہے جو مشکلات کے باوجود ہمت نہیں ہارتے۔

دوسری جانب ماسٹرز کیٹیگری میں پاکستان کے جواد احمد نے سونے کا تمغہ جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ جواد احمد نے اپنا میڈل پاک فوج کے نام کرتے ہوئے کہا کہ "یونیورس کے مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنا کسی بھی تن ساز کے لیے بڑے اعزاز سے کم نہیں۔”

پاکستان کے لیے اس عالمی سطح کے ایونٹ میں مزید خوشخبری اُس وقت آئی جب معروف باڈی بلڈر رمیز ابراہیم خان نے نئی تاریخ رقم کی۔ انہیں ایشین باڈی بلڈنگ فیڈریشن کا سیکریٹری منتخب کیا گیا، جبکہ وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں یہ اہم بین الاقوامی منصب دیا گیا ہے۔ رمیز ابراہیم کو جی پی بی آئی (گلوبل پاور لفٹنگ اینڈ باڈی بلڈنگ انٹرنیشنل) کے جنرل کونسل اجلاس میں متفقہ طور پر سیکریٹری منتخب کیا گیا۔

رمیز ابراہیم نہ صرف مسٹر یونیورس اور ورلڈ چیمپئن کے ٹائٹل ہولڈر ہیں بلکہ وہ جی پی بی آئی پاکستان کے موجودہ صدر بھی ہیں۔ ان کی اس کامیابی کو پاکستان میں باڈی بلڈنگ کے فروغ کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

پاکستانی باڈی بلڈنگ کمیونٹی اور عوام نے ان فتوحات کو ملک کے لیے اعزاز اور فخر کا لمحہ قرار دیا ہے، جو نہ صرف تن سازی کے شعبے میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے مقام کو ظاہر کرتا ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستانی ایتھلیٹس کی محنت، صلاحیت اور جذبے کا بھی منہ بولتا ثبوت ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.