Gas Leakage Web ad 1

ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زیر اہتمام عید میلادالنبی ﷺ پر روح پرور محفلِ نعت کا انعقاد

0

ورکرز ویلفیئر فنڈ کے زیر اہتمام سرکارِ دو عالم حضرت محمد مصطفی ﷺ کی ولادتِ باسعادت کے پرنور موقع پر ایک روح پرور محفل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ یہ بابرکت تقریب محبتِ رسول ﷺ سے لبریز اور عقیدت سے بھرپور ماحول میں منعقد ہوئی، جس میں ادارے کے افسران، ملازمین اور دیگر معزز شرکاء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Gas Leakage Web ad 2

تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد حمدِ باری تعالیٰ پیش کی گئی۔ ممتاز نعت خواں حضرات نے حضورِ اکرم، خاتم النبیین حضرت محمد ﷺ کی بارگاہِ اقدس میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جن سے محفل کا روحانی رنگ مزید گہرا ہو گیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی و انسانی وسائل کی ترقی، جناب چوہدری سالک حسین نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا:

"حضرت محمد ﷺ کی سیرتِ طیبہ بنی نوع انسان کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ اگر ہم آپؐ کی تعلیمات — اخوت، برداشت، عدل و انصاف اور خدمتِ خلق — پر عمل کریں، تو ایک پرامن، خوشحال اور باوقار معاشرے کا قیام ممکن ہے۔”

سیکریٹری ورکرز ویلفیئر فنڈ جناب ذوالفقار احمد نے اپنے پیغام میں کہا:

"آپ ﷺ کی سیرت ہم سب کے لیے کامل نمونہ ہے۔ آپؐ کی تعلیمات صرف دنیاوی فلاح ہی نہیں بلکہ اخروی نجات کی بھی ضمانت ہیں۔ ہمیں چاہیے کہ اپنی زندگیوں کو آپ ﷺ کی سیرت کے سانچے میں ڈھالیں۔”

تقریب میں علمائے کرام نے بھی خطاب کیا اور سیرت النبی ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا کہ:

"سیرتِ طیبہ ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے جو انسان کو زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی فراہم کرتا ہے۔”

محفل کا اختتام ملک و ملت کی ترقی و سلامتی، امتِ مسلمہ کے اتحاد و یکجہتی، اور مزدور طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے اجتماعی دعا پر ہوا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.