کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے دہشتگردوں سے متعلق معلومات فراہم کرنے والوں کے لیے کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان کر دیا ہے۔

معاون وزیر داخلہ برائے میڈیا امور بابریوسفزئی نے بتایا کہ انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے سروں پر 5 کروڑ سے 25 کروڑ روپے تک کے انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔
برطانیہ میں انسانی اسمگلنگ اور منی لانڈرنگ گروہ کے 7 ارکان کو مجموعی طور پر 34 سال 8 ماہ قید کی سزائیں
انہوں نے کہا کہ رحمان گل کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے شخص کے لیے 25 کروڑ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے، جبکہ بشیر زیب کے بارے میں اطلاع دینے والے کو بھی 25 کروڑ روپے انعام دیا جائے گا۔
بابریوسفزئی کے مطابق دیگر انتہائی مطلوب دہشتگردوں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر بھی انعامات مقرر کیے گئے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ دہشتگردوں سے متعلق مستند معلومات متعلقہ اداروں کو فراہم کریں۔



