Gas Leakage Web ad 1

لاہور: مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس تعینات، نقل و حرکت محدود کرنیکی ہدایت

0

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر پولیس اہلکار تعینات کر دیے گئے، جبکہ انہیں نقل و حرکت محدود رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں واقع مولانا فضل الرحمان کی قیام گاہ کے باہر پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے اور ان کی نقل و حرکت بھی محدود رکھنے کا کہا گیا ہے۔
پاکستان کا خلائی سفر میں نیا باب، محمد ذیشان کل چینی مشن کے ساتھ خلا میں جائیں گے
دوسری جانب مولانا فضل الرحمان کو گھر میں نظربند کیے جانے کے معاملے پر ان کی بازیابی کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے، جس میں آئی جی پنجاب، ڈپٹی کمشنر لاہور سمیت دیگر حکام کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست جے یو آئی کے کارکن اور ایڈووکیٹ ابرار حسین کی جانب سے دائر کی گئی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ پولیس نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کی ناکہ بندی کرکے ان کی نقل و حرکت محدود کر دی ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی بازیابی کا حکم دیا جائے۔

مولانا فضل الرحمان نے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنا تھی۔

اس حوالے سے مولانا فضل الرحمان نے کچھ دیر قبل سوشل میڈیا پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ اس وقت ریاستی حصار میں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ آج لاہور بار ایسوسی ایشن میں آل پارٹیز سیمینار کا انعقاد کیا گیا تھا، جہاں مختلف سیاسی قائدین سمیت انہیں بھی اپنے خیالات کا اظہار کرنے کا موقع فراہم کیا گیا تھا، تاہم انہیں افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ وہ اس وقت ریاستی حصار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پورا لاہور شہر ریاستی رکاوٹوں سے بھرا ہوا ہے، تمام راستے بند ہیں، جگہ جگہ ناکے لگائے گئے ہیں اور ایک مہذب شہری کو دانشوروں کی محفل میں شرکت سے روکا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.