پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
شاداب خان نے ہفتے کو سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا اور دو تصاویر شیئر کیں۔
کرکٹر نے پوسٹ میں لکھا کہ الحمداللّٰہ، اللّٰہ نے ہمیں ہماری پہلی اولاد ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے لکھا کہ اس رحمت پر الفاظ سے بڑھ کر شکر گزار ہیں، براہِ کرم ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں کیونکہ ہم اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شاداب اور ان کی اہلیہ کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔