Gas Leakage Web ad 1

نماٸشی ہاکی میچ میں رائزنگ اسٹارز واٸٹ کی فتح، آسٹریلوی ہائی کمشنر کی شرکت

0

جشنِ آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں کھیلے گئے نماٸشی ہاکی میچ میں رائزنگ اسٹارز ہاکی کلب واٸٹ نے رائزنگ اسٹار گرین کو تین ایک سے شکست دے دی۔

Gas Leakage Web ad 2

شہناز شیخ ہاکی گراؤنڈ میں ہونے والے اس میچ کے مہمانِ خصوصی پاکستان میں آسٹریلیا کے ہاٸی کمشنر نیل ہاکنز تھے جنہوں نے خود بھی میچ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر دیگر سفارتی اور مقامی شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں رومانیہ کے نائب سفیر، برونائی کے سفیر، اور رائزنگ اسٹار کلب کے عہدیداران شامل تھے۔ میچ کے بعد یومِ آزادی کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا جبکہ آسٹریلوی ہاٸی کمشنر نے لڑکیوں کی ہاکی اکیڈمی کی کھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی بھی کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.