پولیس موبائل کے قریب دھماکا، 3 افراد جانبحق ,21 زخمی,زخمیوں اور جانبحق ہونیوالے افراد کی فہرست سامنے آ گئی
کوئٹہ: 27 مارچ 2025 – کوئٹہ کے ڈبل روڈ پر پولیس موبائل کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کے دوران ایک گاڑی اور موٹر سائیکل کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں دو بچے بھی شامل ہیں، جنہیں فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کی انتظامیہ نے بتایا کہ 17 زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی گئی ہے جبکہ مزید 21 افراد زخمی ہیں۔
مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز دور دراز علاقوں میں بھی سنی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ علاقے میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔
زخمیوں کی فہرست:
- احمد خان (14 سال)
- سر گل (50 سال)
- جمیل (19 سال)
- محمد حسین (45 سال)
- شفیق احمد (50 سال)
- عبدالرازق (36 سال)
- نامعلوم
- حیات اللہ
- عطا اللہ
- نامعلوم
- حبیب اللہ (30 سال)
- بلال
- کامران (30 سال)
- خلیل احمد (35 سال)
- نور احمد (45 سال)
- فراز (30 سال)
- یسین (19 سال)
جاں بحق افراد:
- جبار
- نامعلوم
پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے اس دھماکے کی تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات میں مصروف ہیں۔