کراچی۔ : گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےجسٹس (ریٹائرڈ) مقبول باقر کو نگراں وزیراعلی بنانے کی سمری پر دستخط کردئیے۔
وزیراعلی ہائوس سے جاری اعلامیہ کےمطابق گورنر سندھ نے آئین کے آرٹیکل 224 (1-اے) کے تحت مقبول باقر کو صوبہ سندھ کا نگراں وزیر اعلی بنانے کی منظوری دی ہے۔