بینظیر انکم سپورٹ کی جانب سے سیلاب زدگان کے لیے ریلیف پیکجز
· بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے سیلاب سے متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنےکیلئے سخت محنت کی
· وفاقی حکومت نے فلڈ ریلیف کیش اسسٹنس کی شکل میں بروقت اقدامات کیے
· بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ 2,316,453 خاندانوں میں 57ارب روپے سے زائد کی رقم تقسیم
· بلوچستان ، سندھ، خیبر پختونخواہ ، پنجاب اور گلگت بلتستان میں فلڈ ریلیف کیش اسسٹینس کے تحت اب تک مجموعی طور پر 2,316,453 سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 57,911,325,000 روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں۔
· بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ 172,910 خاندانوں کو 4,322,750,000روپے مل چکے ہیں۔
· سندھ میں 1,613,673 خاندانوں کو 40,341,825,000روپے مل چکے ہیں۔
· خیبرپختونخوا میں 257,496 خاندانوں کو 6,437,400,000 روپے مل چکے ہیں۔
· پنجاب کے 271,994 خاندانوں کو 6,799,850,000روپے موصول ہوئے ہیں۔
· گلگت بلتستان میں سیلاب سے 380متاثرہ خاندانوں کو 9,500,000روپے مل چکے ہیں۔
· مجموعی طور پر آج سیلاب سے متاثرہ 72,155 خاندانوں نے سیلاب زدہ علاقوں میں قائم مختلف کیمپوں سے نقد امداد موصول کی ہے۔