*امریکی رکن کانگریس کا ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ*

امریکا کے ڈیموکریٹک رکن کانگریس سہاس صبرامنیم نے ایران جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایران جنگ ختم کی جانی چاہیے تاکہ امریکی ٹیکس دہندگان کی رقم اشیائے ضروریہ کی قیمتیں کم کرنے، ہیلتھ کیئر بہتر بنانے اور ہاؤسنگ آسان بنانے میں صرف ہو۔
سہاس صبرامنیم نے بتایا کہ وہ ریاست ورجینیا سے کانگریس کے دوبارہ امیدوار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس جیتے تو امریکی عوام کو اولیت دیں گے، بدقسمتی سے ٹرمپ انتظامیہ قانونی امیگرینٹس کے خلاف اقدامات کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 سال سے ورک ویزا پر کام کرنے والوں کو بھی گرین کارڈ نہیں دیے جا رہے، سفارتخانوں اور قونصل خانوں میں ویزا اپائنٹمنٹس کے مسائل ہیں، ہم نہیں چاہتے کہ آئس محکمہ اپنی حد سے تجاوز کرے۔ ڈیموکریٹک رکن کانگریس نے مزید کہا کہ امیگریشن نظام میں جامع اصلاحات ہونی چاہیے۔



