Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ کی خواہش ایک بار پھر پوری نہ ہوسکی، امن کا نوبیل انعام جنوبی افریقا کی خاتون وکیل کے نام

0

سویڈن کی رائل سوئیڈش اکیڈمی نے نوبیل امن انعام 2026 کا اعلان کردیا ہے، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انعام حاصل کرنے کی خواہش اس بار بھی پوری نہیں ہوسکی۔

Gas Leakage Web ad 2

اس سال نوبیل امن انعام جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی وکیل ناوانیتھم ناوی پلے کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نوبیل کمیٹی کے مطابق انہیں امن اور عالمی قانون کے فروغ کے لیے خدمات انجام دینے پر یہ اعزاز دیا جا رہا ہے۔
پاکستان اور ویٹیکن کا بین المذاہب ہم آہنگی اور پُرامن بقائے باہمی کے فروغ پر اتفاق
1941 میں جنوبی افریقی شہر ڈربن میں پیدا ہونے والی ناوانیتھم ناوی پلے بھارتی نژاد خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ وہ جنوبی افریقا میں نسلی امتیاز کا سامنا کرتے ہوئے بڑی ہوئیں اور ملک کی ان اولین بھارتی نژاد خواتین میں شامل ہیں جنہوں نے قانون کی تعلیم حاصل کی۔

ناوی پلے نسل پرستی کے خلاف سرگرم افراد کا عدالتوں میں دفاع کرتی رہیں اور جیلوں کے ناقص حالات کے خلاف بھی جدوجہد کرتی رہیں۔ جنوبی افریقا کی نسل پرست حکومت کے خاتمے کے بعد وہ روانڈا میں بین الاقوامی فوجداری ٹریبونل کی جج بنیں، جہاں انہوں نے جنسی تشدد کو جنگی جرائم کا حصہ قرار دینے کے حوالے سے تاریخ ساز کردار ادا کیا۔

بعد ازاں 2008 سے 2014 کے دوران انہوں نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ادارے کی ہائی کمشنر کے طور پر خدمات انجام دیں۔ حال ہی میں انہیں غزہ اور اسرائیل میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی تحقیقات کے لیے قائم اقوام متحدہ کے کمیشن کا سربراہ بھی مقرر کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ نوبیل امن انعام اس شخص کو دیا جاتا ہے جس نے ممالک کے درمیان رفاقت بڑھانے، مستقل افواج کو ختم یا کم کرنے اور امن کے قیام و فروغ کے لیے نمایاں کام کیا ہو۔

نوبیل انعامات سویڈن کی کاروباری شخصیت الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیے جاتے ہیں، جنہوں نے ڈائنامائٹ ایجاد کیا تھا۔ انہوں نے اپنے تقریباً تمام اثاثے انعامات کے لیے ایک فنڈ میں جمع کرا دیے تھے، جبکہ پہلی مرتبہ نوبیل انعامات 1901 میں تقسیم کیے گئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ گزشتہ دو برسوں سے نوبیل انعام حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہے ہیں، تاہم گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی وہ اس اعزاز سے محروم رہے۔

مختلف ممالک کے علاوہ پاکستان کی جانب سے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کا حقدار قرار دیا گیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.