*ٹرمپ اور نیتن یاہو کو ہرگز نہیں بخشیں گے، ایرانی فوج*
ایران کی مسلح افواج کے ترجمان جنرل ابوالفضل شکارچی نے کہا ہے کہ ٹرمپ، نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو ہرگز نہیں بخشیں گے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق جنرل شکارچی نے کہا کہ جنگ ختم ہونے کے بعد بھی مسلح افواج امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تعاقب جاری رکھیں گی۔ دونوں کو قاتل قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں انہیں اپنے اقدامات کی قیمت چکانا ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ تہران امریکا کو عالمی نظام میں سابقہ حیثیت بحال کرنے نہیں دے گا، امریکی افواج کے پاس مشرق وسطیٰ سے انخلا کے سوا کوئی محفوظ راستہ نہیں۔
جنرل شکارچی نے خبردار کیا کہ اگر امریکا نے آبنائے ہرمز میں مداخلت کی تو اسے تھپڑ پڑے گا اور ایران کے مقررہ راستے سے ہٹنے والا بحری جہاز محفوظ نہیں رہے گا۔