Gas Leakage Web ad 1

پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے: وزیر اطلاعات عطا تارڑ

0

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان نے حق دفاع استعمال کرتے ہوئے 23 ستمبر کو افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے، جہاں سے ڈرونز لانچ اور ذخیرہ کیے جا رہے تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

عطا تارڑ نے ایکس پر جاری بیان میں 23 ستمبر کو افغان سرزمین سے ڈرونز کے ذریعے دانستہ اور غیر قانونی دراندازی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملکی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی اور جارحیت کا سنگین اور ناقابل قبول اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ فضائی دفاعی نظام نے تمام درانداز ڈرونز کا سراغ لگا کر انہیں ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی تباہ کردیا اور افغان سرزمین سے ڈرون حملے کی کوشش مکمل طور پر ناکام بنا دی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی خلاف وزری ہوئی تو توہین عدالت کا پہلا ملزم وزیر اعلیٰ کے پی ہونگے، طلال
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پاکستان نے دفاع کا حق استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں 10 مقامات پر فضائی اور ڈرون حملے کیے۔ افغانستان میں ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جہاں سے یہ ڈرونز لانچ اور ذخیرہ کیے جا رہے تھے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ان مقامات کو نشانہ بنایا گیا جو پاکستان پر کیے جانے والے حملوں سے براہِ راست منسلک تھے۔ یہ حملے دانستہ، درست، متناسب اور محدود رہے اور صرف شناخت شدہ فوجی اہداف تک محدود رکھے گئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ افغان سرزمین سے ہونے والے حملے، خواہ وہ دہشت گرد گروہوں کی جانب سے ہوں یا خود افغان طالبان حکومت کی طرف سے، قبول یا برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ پاکستان کی خودمختاری کی کسی بھی خلاف ورزی کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ افغان طالبان حکومت فوری طور پر پاکستان کے خلاف تمام دشمنانہ سرگرمیاں بند کرے اور افغان سرزمین سے سرگرم دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر اور مستقل کارروائی کرے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کشیدگی میں اضافہ نہیں چاہتا اور علاقائی امن، مذاکرات اور تعمیری روابط کے لیے پُرعزم ہے، تاہم پاکستان کے اس عزم کو کمزوری یا دشمنانہ اقدامات کو لامحدود برداشت کرنے کی علامت نہیں سمجھا جانا چاہیے۔ پاکستان اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پوری قوت سے اقدامات کرے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ افغان طالبان کی جانب سے کسی بھی مزید اشتعال انگیز اقدام کا بھرپور اور دوٹوک جواب دیا جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.