Gas Leakage Web ad 1

شام نے 70 ٹن یورینیم عالمی جوہری ادارے کی نگرانی میں دی دیا

0

وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے اعلان کیا ہے کہ دمشق نے 73 ٹن قدرتی یورینیم کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی نگرانی میں دے دیا ہے، جسے شام کی 15 سالہ جوہری عدم تعمیل کی فائل کی بندش اور ایجنسی کے ساتھ نئے تعاون کے آغاز کی علامت قرار دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

شام کے وزیر خارجہ اسد الشیبانی نے کہا کہ دمشق نے 73 ٹن قدرتی یورینیم کو بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے حفاظتی اقدامات کے تحت رکھا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو ایک اہم موڑ قرار دیا، جو 15 سال سے جاری عدم تعمیل کے معاملے کے خاتمے کی نشاندہی کرتا ہے۔
میری صرف ایک اہلیہ ہیں: عثمان پیرزادہ کا سوشل میڈیا پر وائرل خبروں پر ردعمل
سرکاری خبر رساں ایجنسی صنعا کے مطابق، آئی اے ای اے کی جنرل کانفرنس سے ویڈیو کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے اسد الشیبانی نے کہا کہ بورڈ آف گورنرز نے 9 ستمبر کو متفقہ طور پر شام کی جوہری فائل بند کرنے کا فیصلہ کیا، جو 2011 سے کھلی ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ دمشق نے 17 جولائی کو ایجنسی کو ایک سرکاری خط بھیجا، جس میں ایک غیر اعلانیہ مقام پر موجود جوہری مواد کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں، جس کے بعد 29 جولائی کو تعاون کے روڈ میپ پر دستخط کیے گئے۔

اسد الشیبانی نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے ڈائریکٹر جنرل رافیل گروسی نے تقریباً دو دہائیوں کی بندش کے بعد 16 اگست کو تنصیب کا دورہ کیا۔

شامی اور آئی اے ای اے کے ماہرین نے مقام پر مضبوط کنکریٹ کے نیچے موجود ری ایکٹر کی باقیات کو ہٹانے کا کام شروع کردیا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ دمشق نے 2011 سے بورڈ کی جانب سے طلب کی جانے والی ڈیزائن کی معلومات اور انوینٹری رپورٹس بھی فراہم کیں۔ اٹامک انرجی کمیشن نے محدود وسائل کے باوجود چند ہفتوں کے اندر ان مسائل کو حل کردیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.