Gas Leakage Web ad 1

میری صرف ایک اہلیہ ہیں: عثمان پیرزادہ کا سوشل میڈیا پر وائرل خبروں پر ردعمل

0

پاکستان کے سینئر اداکار عثمان پیرزادہ نے اپنے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہونے والی قیاس آرائیوں پر خاموشی توڑ دی۔

Gas Leakage Web ad 2

گزشتہ کچھ دنوں سے عثمان پیرزادہ کا نام ایک سینئر اداکارہ کے ساتھ جوڑا جارہا تھا اور سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا جارہا تھا کہ دونوں کا نکاح ہوگیا ہے۔
صدر، وزیراعظم کا جمہوری طرز حکمرانی کے بنیادی اصولوں سے وابستگی کا اعادہ
بعدازاں اداکارہ نے بھی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ذریعے ان افواہوں کو مسترد کردیا تھا، جبکہ اب عثمان پیرزادہ کی اہلیہ ثمینہ نے شوہر کا ایک بیان انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

اپنے بیان میں سینئر اداکار نے لکھا کہ ’میری صرف ایک اہلیہ ہیں اور میں دعا کرتا ہوں کہ اگلے 50 سال تک وہ ہی میری بیوی رہیں‘۔

ثمینہ نے یہ بیان اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا اور ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے دل والا ایموجی بھی بنایا۔

سوشل میڈیا پر اداکار کی اہلیہ کی یہ اسٹوری خاصی وائرل ہے، جبکہ جوڑے کے چاہنے والے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.