ایران پر امریکی پابندیوں کے ممکنہ اعلان کے پیش نظر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پیر کی صبح ایشیائی مارکیٹوں میں کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی، کیونکہ سرمایہ کار ایران پر مزید پابندیاں عائد کرنے سے متعلق واشنگٹن کے متوقع اعلان کی تفصیلات کے منتظر ہیں۔
کے الیکٹرک پر ایک سال میں وفاقی حکومت کے واجبات میں 93 فیصد کا بڑا اضافہ
رائٹرز کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک فیصد سے زیادہ کمی کے بعد 93.45 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت بھی ایک فیصد سے زائد کمی کے بعد 86.14 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔
امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ ایران کے لیے ایک ’’اقتصادی ڈی ڈے‘‘ آنے والا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پیر کی سہ پہر پریس کانفرنس میں ایران پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کا اعلان کیا جائے گا۔