Gas Leakage Web ad 1

ایف بی آر نے مالی سال 2025-26 میں 13 ہزار 601 ارب روپے ٹیکس جمع کر لیا

0

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مالی سال 2025-26 کے لیے مقررہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے نے 12 ہزار 983 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں مکمل کر لی ہیں۔ چیئرمین ایف بی آر نے اس پیش رفت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام بڑے ٹیکس شعبوں میں وصولیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں مقررہ ہدف حاصل کرنا ممکن ہوا۔

Gas Leakage Web ad 2

او آئی سی کی 9ویں وزارتی کانفرنس، اسحاق ڈار کی زیر صدارت تیاریوں کا جائزہ

سرکاری دستاویزات کے مطابق جولائی 2025 سے جون 2026 تک انکم ٹیکس کی مد میں 6 ہزار 645 ارب روپے وصول کیے گئے، جو مجموعی ٹیکس آمدن کا سب سے بڑا حصہ ہے۔ اسی عرصے کے دوران سیلز ٹیکس کی مد میں 4 ہزار 731 ارب روپے جمع کیے گئے، جبکہ فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) کی مد میں 840 ارب روپے اور کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ایک ہزار 385 ارب روپے کی وصولیاں کی گئیں۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال 2024-25 میں ایف بی آر نے مجموعی طور پر 12 ہزار 237 ارب روپے کے ٹیکس جمع کیے تھے۔ اسی دوران کاروباری اداروں اور برآمد کنندگان کو 493 ارب روپے کے ریفنڈز بھی ادا کیے گئے تھے، جس کے بعد مالی سال 2024-25 کی خالص ٹیکس آمدن 11 ہزار 745 ارب روپے رہی۔

ایف بی آر کے ریکارڈ کے مطابق رواں مالی سال میں ٹیکس وصولیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو حکومت کی جانب سے ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، محصولات کے نظام کو ڈیجیٹل بنانے اور ٹیکس چوری کی روک تھام کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب نئے مالی سال 2026-27 کے لیے ایف بی آر کو ایک اور بڑا ہدف دیا گیا ہے۔ دستاویزات کے مطابق ادارے کو آئندہ مالی سال کے دوران 14 ہزار 264 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنا ہوں گی، جو موجودہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق نئے مالی سال کا یہ ہدف ایف بی آر کے لیے ایک بڑا امتحان ہوگا، کیونکہ اسے حاصل کرنے کے لیے نہ صرف ٹیکس نیٹ میں مزید توسیع کرنا ہوگی بلکہ معیشت کی دستاویزی شکل، محصولات کے نظام میں اصلاحات اور ٹیکس دہندگان کا اعتماد بحال کرنا بھی ضروری ہوگا۔ حکومت کی مالی ضروریات، ترقیاتی اخراجات اور قرضوں کی ادائیگی کے تناظر میں ٹیکس وصولیوں میں اضافہ ملکی معیشت کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.