امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں وائٹ ہاؤس پریس ڈنر کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آور مسیحیت مخالف نظریات رکھتا تھا اور اس کے دل میں شدید نفرت موجود تھی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ تقریب کے دوران حملہ آور کو فوری طور پر قابو میں لے لیا گیا، تاہم تقریب کی جگہ کو مکمل طور پر محفوظ بنانا مشکل تھا۔
پی ایس ایل الیون: راؤنڈ میچز کا اختتام، پلے آف مرحلے کیلئے 4 ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا
انہوں نے کہا کہ حملہ آور عیسائی مخالف خیالات کا حامل تھا اور اس کے دل میں بہت نفرت تھی، انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر اس کا منشور پڑھا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ وہ مسیحیوں سے نفرت کرتا تھا۔
صدر ٹرمپ نے حملہ آور کو ذہنی طور پر بیمار شخص قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے اہل خانہ کو پہلے سے معلوم تھا کہ اسے مختلف مسائل کا سامنا ہے۔
قانون نافذ کرنے والے ایک اہلکار کے مطابق حملہ آور کا منشور ایلن کے اہل خانہ کو حملے سے کچھ دیر قبل بھیجا گیا تھا۔
واضح رہے کہ واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے میڈیا نمائندوں کے اعزاز میں دیے گئے عشائیے کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں صدر محفوظ رہے جبکہ حملہ آور کو گرفتار کر لیا گیا۔