Gas Leakage Web ad 1

ٹرمپ کی موجودگی میں پریس ڈنر کے دوران فائرنگ کا واقعہ، ملزم پر آج فرد جرم عائدکی جائےگی

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں ایک عشائیے کے دوران پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے کے بعد قائم مقام امریکی اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ حملہ آور کا ممکنہ ہدف امریکی صدر تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے بتایا کہ بظاہر ملزم نے اکیلے ہی کارروائی کی اور وہ اسی ہوٹل میں مقیم تھا، جبکہ اس کا ارادہ حکومتی عہدیداروں کو نشانہ بنانا تھا۔

اسرائیلی وزیراعظم کو بڑا دھچکا، سابق وزرائے اعظم کا نیا انتخابی اتحاد بنانے کا اعلان

قائم مقام اٹارنی جنرل کے مطابق ملزم تفتیش میں تعاون نہیں کر رہا اور اس پر پیر کے روز فرد جرم عائد کی جائے گی۔

امریکی میڈیا کے مطابق مشتبہ حملہ آور کی شناخت کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ کول ٹومس ایلن کے طور پر ہوئی ہے، اور مبینہ حملہ آور نے حکام کو بتایا کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کے عہدیداروں کو نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

واشنگٹن کے میئر کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص جب لابی میں سیکرٹ سروس اہلکاروں کی طرف بڑھا تو ایک اہلکار نے اسے روک لیا۔

واشنگٹن پولیس چیف کے مطابق ہوٹل کی ویڈیو کا جائزہ لیا جائے گا تاکہ معلوم کیا جا سکے کہ حملہ آور ہتھیار کے ساتھ اندر کیسے داخل ہوا، جبکہ اس کے پاس ایک شاٹ گن، ایک ہینڈ گن اور متعدد چاقو موجود تھے۔

دوسری جانب ایف بی آئی نے کیلیفورنیا کے علاقے ٹورینس میں گرفتار ملزم کے گھر اور اس کے اطراف میں تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.