ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے جنگ کے خاتمے میں پاکستان کے مؤثر اور ذمہ دارانہ کردار کو سراہتے ہوئے اسے قابل تعریف قرار دیا۔
ایرانی صدر نے کہا کہ ان کا ملک خطے میں امن، استحکام اور برادرانہ تعلقات کا خواہاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وعدوں کی خلاف ورزی کے باعث ایرانی عوام کو امریکا پر اعتماد نہیں رہا، اور اس بات پر زور دیا کہ عالمی قوانین اور اصولوں کے مطابق ایرانی قوم کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جانا چاہیے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کے پہلے 22 میچز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر شاندار کارکردگی
صدر پزشکیان نے کہا کہ امریکا اس تنازعے میں فاتح کے طور پر سامنے نہیں آئے گا، بلکہ اس تنازعے کے نتیجے میں خطے کے ممالک اور دنیا کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی ریاست اپنے مقاصد کے حصول میں مصروف ہے، اور اس امید کا اظہار کیا کہ اسلامی امہ کا اتحاد اس کے عزائم کو کامیاب ہونے سے روک دے گا۔
صدر پزشکیان نے اس بات پر بھی زور دیا کہ خطے کی سکیورٹی کو یقینی بنانا خطے کے ممالک کی ذمہ داری ہے۔