اسلام آباد: پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اہم جنگ بندی میں پاکستان کی سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی خاموش اور مؤثر سفارتکاری کے لیے شکریہ ادا کرتے ہیں۔
جنگ بندی کے بعد 100 فیصد فتح حاصل کر لی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ
جین میریٹ نے مزید کہا کہ پاکستان کا شکریہ کہ اس نے اس اہم جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنگ بندی میں دو ہفتوں کی توسیع کر دی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے یا سویلین انفراسٹرکچر پر حملوں کی ڈیڈ لائن سے صرف ڈیڑھ گھنٹہ قبل ہی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔