Gas Leakage Web ad 1

اڈیالہ روڈ پر ہنگامہ آرائی: عمران خان کی بہنوں کیخلاف مقدمہ درج

0

اڈیالہ جیل کے قریب دھرنا، احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کے واقعے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے، جس میں خواتین سمیت 400 سے زائد کارکنان کو نامزد کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کی تینوں بہنیں علیمہ خان، ڈاکٹر عظمی اور نورین نیازی شامل ہیں، اس کے علاوہ رکن قومی اسمبلی شاہد خٹک، صوبائی وزیر پی مینا خان آفریدی، شفیع جان، سینیٹر مرزا آفریدی، اقبال خان آفریدی، نعیم پنجوتھہ، تنویر اسلم راجہ اور شفقت اعوان بھی نامزد ہیں۔

وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو اللہ نے عظیم عزت سے نوازا ہے: مریم اورنگزیب

دھرنے میں موجود 41 رہنماؤں کو موقع سے گرفتار کیا گیا، جبکہ جوابی پتھراؤ کے دوران 9 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوئے اور متعدد افسران و اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

پولیس نے 13 گاڑیاں قبضے میں لیں، اور دوران تلاشی پٹرول بم بنانے کا سامان، گاڑی نمبر ایل ایل ایف 2819 سے پٹرول کی کانچ کی بوتلیں، روئی، ڈنڈے اور ماچس برآمد کی گئی۔

ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزمان نے سیاسی مقاصد کے لیے منصوبہ بندی کے تحت حکومت پنجاب پر پرتشدد دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، انہوں نے سرکاری موبائل گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا، جبکہ 250 افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ علاوہ ازیں احتجاج کی کال علیمہ خان نے دی تھی۔

ایف آئی آر میں مزید لکھا گیا کہ ملزمان نے اداروں کے خلاف نعرے بازی کی اور شاہراہیں بند کر کے نظام زندگی کو مفلوج کیا۔

واضح رہے کہ مقدمہ تھانہ صدر بیرونی میں ریاست کے خلاف بغاوت، دہشتگردی، اقدام قتل، مزاحمت سرکار سمیت دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.