Gas Leakage Web ad 1

جنگ بندی کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

0

خبر ایجنسی کے مطابق عالمی منڈی میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 16 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی فی بیرل قیمت 94 ڈالر تک آ گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

جنگ بندی پر اظہار تشکر، وزیراعظم نے فریقین کو بات چیت کیلئے اسلام آباد مدعو کرلیا

ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، اور یہ 95 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہونے لگا۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتیں اب بھی اس سطح سے زیادہ ہیں جہاں تنازع شروع ہونے سے قبل 28 فروری کو تیل تقریباً 70 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا تھا۔

یاد رہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل اور گیس کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی تھی، خاص طور پر ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے جہازوں پر حملوں کی دھمکی کے بعد توانائی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.