Gas Leakage Web ad 1

اسرائیلی حکومت ٹرمپ کے ایران سے جنگ بندی کے اعلان پر حیرت زدہ

0

اسرائیلی حکومت امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ جنگ بندی کے اعلان پر حیرت میں مبتلا رہ گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ حلقے جو ایران کی تہذیب کی تباہی کے لیے خوشی کے اظہار کی تیاری کر رہے تھے، ان کی توقعات یکسر ختم ہو گئیں۔

ٹرمپ کی دی گئی ڈیڈ لائن کے قریب آتے ہی امریکا اور اسرائیل کے ایران پر وحشیانہ حملے،درجنوں شہادتیں

ایک اسرائیلی اہلکار نے بیان دیا کہ ٹرمپ کے فیصلے نے انہیں حیران کر دیا، اور انہیں اس حوالے سے آخری لمحات میں معلومات موصول ہوئیں، جبکہ صورتحال پہلے سے طے شدہ محسوس ہو رہی تھی۔

پاکستان کی کامیاب ثالثی کے بعد بھارت میں شدید ردعمل سامنے آیا، جہاں تجزیہ کاروں نے وزیر اعظم مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اسرائیلی صحافی زیو روبنسٹین نے کہا کہ یہ حقیقت تسلیم کرنا ضروری ہے کہ دو ہفتوں کی جنگ بندی کے بعد دوبارہ جنگ کا آغاز ممکن نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا اس صورتحال کا مشاہدہ کر رہی ہے اور حقائق سے آگاہ ہے، اور دنیا کے تمام F-35 طیارے بھی تیل کے ایک بیرل کی قیمت کے مقابلے میں فیصلہ کن کامیابی حاصل نہیں کر سکتے۔

زیو روبنسٹین نے یہ بھی کہا کہ ایران نامی تہذیب ٹرمپ سے ڈیڑھ ہزار سال پہلے بھی موجود تھی اور آئندہ ڈیڑھ ہزار سال تک بھی قائم رہے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.